ویب ڈیسک: حج پالیسی 2025کا اعلان کردیاگیا جس کے مطابق حج اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی 2025کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سال 2025کیلئے پاکستان کا حج کوٹہ 1لاکھ 79ہزار 210 ہے،سرکاری و نجی حج سکیموں کیلئے کوٹہ کی تقسیم کا تناسب 50:50 فیصدہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سرکاری و نجی حج سکیموں کیلئے 89 ہزار 605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں،سرکاری حج سکیم میں سپانسر شپ سکیم میں 5 ہزار نشستیں مختص رکھی جائیں گی۔
وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 18 نومبر سے 3 دسمبر تک حج درخواستیں وصولی کی جائیں گی، حج قرعہ اندازی 6 دسمبر کو کی جائے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، سرکاری و نجی حج اسکیموں کے لیے 89 ہزار 605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں، سرکاری حج اسکیم کے لیے روایتی لانگ پیکج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔
چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں، اضافی سہولیات میں قربانی کی رقم 55 ہزار روپے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی، قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کروانا لازم ہیجب کہ بقیہ رقم یکم تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانی لازم ہو گی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ حج پالیسی کے تحت سرکاری حج اسکیم میں اسپانسر شپ اسکیم میں 5 ہزار نشستیں جب کہ نجی حج اسکیم میں اسپانسر شپ اسکیم کے لیے 30 ہزار نشستیں مختص ہوں گی جو پہلے آئیے، پہلے پائیے کے اصول پر ہو گی۔
Load/Hide Comments