ویب ڈیسک: ادارہ ماحولیات خیبر پختونخوا نے پشاور میں موسم کی موجودہ صورتحال پر کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں سموگ نہیں بلکہ فوگ ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر موسمیاتی تبدیلی خیبرپختونخوا افسر خان نے صورتحال کو کلیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کے عوام کو موسم کی موجودہ صورتحال سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ شہر میں سموگ نہیں بلکہ فوگ ہے اور ہوا میں نمی کی شرح 90فیصد سے کم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں یہ صورتحال گزشتہ روز سے برقرار ہے اور اس دوران شہر میں حد نگاہ پنجاب کے دیگر شہروں کی نسبت کافی بہتر ہے، صبح 11 بجے کے بعد حد نگاہ میں کافی بہتری آئی ہے، سموگ میں حد نگاہ دن بھر نہایت کم رہتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرموسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پشاور میں ماہ اکتوبر سے اب تک بارشیں نہیں ہوئیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے فوگ کا سلسلہ ایک ماہ پہلے ہی دستک دے چکا ہے، فوڈ کوکنگ کی دکانیں، ہوٹل وغیرہ اوپن ایئر سیٹ اپ لگانے سے گریز کریں۔
افسر خان نے کہا کہ آلودگی سموگ کا سب سے بڑا سبب ہے، سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے سے بھی سموگ کی شدت میں کمی آ سکتی ہے ۔
Load/Hide Comments