ڈرگ فری مہم میں بے قاعدگیوں

پشاورمیں ڈرگ فری مہم میں بے قاعدگیوں کاانکشاف،وزیراعلیٰ کی ہدایات نظر انداز

ویب ڈیسک: پشاور میں ڈرگ فری مہم میں مبینہ بے قاعدگیوں کاانکشاف سامنے آیا ہے ، وزیراعلیٰ کی ہدایات نظر انداز کرنے مہم کا ٹینڈر ایوارڈ ہونے کے بعد بغیر منسوخی کے دوبارہ جار کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کے باوجود اینٹی نارکاٹکس کو نظرانداز کیا گیا، اب من پسند نجی تنظیمیں مہم چلائیں گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرگ فری مہم اینٹی نارکوٹیکس کے زیراہتمام کرانے کی ہدایت نظرانداز کرکے مہم محکمہ سوشل ویلفیئر نے نجی این جی اوز کے حوالے کردی ہے، حالانکہ رولزآف بزنس کے مطابق سوشل ویلفیئر کا کام بحالی ہے ٹریٹمنٹ نہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشہ ماہ کی 16 تاریخ کو مختلف اخبارات میں ڈرگ فری مہم کا ٹینڈر دیا گیا اور پھر مہم کا ٹینڈرمنسوخ کئے بغیر دوبارہ ٹینڈر مشتہر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹینڈر حاصل کرنے والی این جی اوز کے پاس نہ این او سی ہے نہ استعداد، جبکہ ایوارڈ ہونے کے بعد دوبارہ ٹینڈر مشتہر کرنا غیرقانونی بھی ہے۔
پشاورڈرگ فری مہم میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو بھی سائیڈ لائن کردیا گیا،ڈرگ فری مہم پشاور پر 32 کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔
دوسری جانب معاملے پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق مہمند نے موقف دینے سے انکار کردیاہے ۔

مزید پڑھیں:  فلسطین میں انسانی بحران ناقابل برداشت ہوچکا ہے، سعودی عرب