ویب ڈیسک:81سالہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ کے ساتھ ساحل پر چہل قدمی کے دوران لڑکھڑا گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اپنی بھولنے کی بیماری اور چلتے پھرنے کے دوران توازن برقرار رکھنے کی کوشش میں لڑکھڑانے کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ساحل پر واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے اس دوران جوبائیڈن کے ہمراہ ان کی اہلیہ جل بائیڈن بھی ہیں۔
دونوں تعطیل منانے ساحل پر آتے ہیں اور چہل قدمی کرتے ہیں اس دوران جوبائیڈن ریت سے تیزی سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیںجس کے باعث وہ متعدد بار لڑکھڑا جاتے ہیں اور گرنے سے بچنے کے لیے توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بار ایسا لگا کہ وہ زمین پر گر جائیں گے تاہم خود کو سنبھالنے میں کامیاب رہے۔
جوبائیڈن کے ہمراہ چہل قدمی کرنے والی جل بائیڈن نے اپنے شوہر کی نسبت قدرے ہموار راست کا انتخاب کیا اور زیادہ ریتیلی جگہ سے بچتے ہوئے چہل قدمی کرتی رہیں۔
Load/Hide Comments