دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی حمایت

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے ،چین

ویب ڈیسک: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو سبو تاژ کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ فریقین چین پاکستان تعلقات کو سبوتاژ کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔
چینی تر جمان نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا اور بیرون ملک چینی شہریوں کی سرگرمیوں اور اداروں کی سلامتی کی ثابت قدمی کیساتھ حفاظت کریگا۔
لین جیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں ، چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوطی سے آگے بڑھائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے جائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات، درخواست سماعت کیلیے مقرر