خیبرپختونخوا کے تارکین وطن کے حقوق

خیبرپختونخوا کے تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے قانون تیار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے حقوق کاتحفظ کرنے کیلئے قانون تیار کر لیا گیا۔
اس سلسلے میں خیبرپختونخوا اوورسیز پاکستانی کمیشن بل ایوان میں پیش کر دیا گیا، قانون سازی کے بعد اوورسیز شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیشن قائم کیا جائے گا ۔
بل کے مطابق گریڈ 20یا اس سے اوپر گریڈ کا سرکاری افیسر اوورسیز کمیشن کا کمشنر مقرر کیا جائیگا، وزیراعلیٰ اوورسیز کمیشن کے چیئر پرسن ہوں گے، کمشنر اوورسیز شہریوں کی شکایات کو متعلقہ سرکاری ایجنسی یا ضلعی کمیٹی کو بھیجیں گے۔
اسمبلی میں پیش کردہ بل کے مطابق کمشنر اوورسیز شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر سرکاری افسران اور اہلکاروں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن تجویز کریں گے، بل وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں میں نمبر ون