آرمی چیف سے آسٹریلوی ہم منصب

آرمی چیف سے آسٹریلوی ہم منصب کی ملاقات،تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی سکیورٹی کے ماحول پر گفتگو کرتے ہوئے دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
آرمی چیف نے آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مضبوط دو طرفہ روابط کی تعریف کی اور امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے میں ان کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی اور عالمی امن کے لئے مسلسل تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیاگیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اسٹیورٹ نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
قبل ازیں، جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلوی آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  26ویں آئینی ترامیم کیخلاف دائر درخواستوں کو ڈائری نمبر الاٹ