ویب ڈیسک: 9مئی مقدمات میں نامزد سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد و دیگر ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کیخلاف کوٹ لکھپت جیل میں چار مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں ۔
عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دو مقدمات میں ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔
بعدازاں عدالت نے ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments