جی ایچ کیوحملہ کیس

جی ایچ کیوحملہ کیس میں پولیس کی جانب سے مزید شواہد جمع

ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس کی جانب سے مزید شواہد راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرا دیئے گئے ۔
پولیس نے مقدمے کے 87گواہان اور جائے وقوعہ کا نقشہ عدالت میں پیش کر دیا جس میں 54مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے، ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، اہم تنصیبات پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ مقدمے میں 19نومبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  امن وآمان صرف خیبرپختونخوا کا نہیں پورے خطے کا مسئلہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف