ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی علاقوں سمیت لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی پر زور مذمت کرتا ہے۔
سعودی عرب میں غزہ و دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور لبنان کی صورتحال پر بلائے گئے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاکہ عالمی برادری فلسطین اور لبنان میں ہمارے مسلمان بھائیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت فوری رکوائے، انہوں نے غزہ میں اسرئیلی جرائم کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی ولی عہد نے کہاکہ معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیل کے جاری جرائم اور ہمارے مقدس مقام مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی فلسطینی عوام کے قانون حقوق کی بحالی کی کوشش کو ثبوتاژ کر رہے ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین کو غزہ اور مغربی کنارے میں امداد کی فراہمی سے روکنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خطاب کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کے لیے اسرائیل کو پابند کرے۔
Load/Hide Comments