ویب ڈیسک: امریکی سینیٹ میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن نے میدان مار لیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ری پبلکن نے ریاستوں اوہائیو اور مغربی ورجینیا میں سینیٹ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ایوان بالا میں اکثریت حاصل کرلی ہے ۔
ٹرمپ کی پارٹی نے مجموعی طور پر سینیٹ کی 100نشستوں میں سے 51نشستیں حاصل کرلیں جو کہ سابق الیکشن کے مقابلے میں 2نشستیں زیادہ ہے جبکہ ڈیموکریٹس 43نشستوں پر کامیابی حاصل کرپائی ہے۔
اس سے قبل سینیٹ میں ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی 49 جب کہ کملا ہیرس کی جماعت ڈیموکریٹس کی 51 نشستیں تھیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں فتح کے لیے 270الیکٹورل ووٹس درکار تھے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 277الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے فتح اپنے نام کرلی۔
Load/Hide Comments