ویب ڈیسک: سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی قرار داد خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کردی گئی ۔
قرار داد ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام نے پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ نوجوان نسل کو سیرت طیبہ سے روشناس کرانے کے لئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔
قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ سکولوں میں بچوں کو حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت پڑھایا جائے۔
دوسری جانب حکومتی ممبر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے جاری کس سے ایبٹ آباد موٹروے لنک بنانے کی قرارداد پیش کی گئی ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہمیں صوبے کے دیگر اضلاع جانے کے لئے پنجاب سے گزر کر آنا پڑتا ہے،اگر موٹروے یا جی ٹی روڈ بند ہو تو سری کوٹ کے دشوار گزار راستہ استعمال کیا جاتا ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ہزارہ کے لئے جاری کس سے براہ راست موٹروے لنک دیا جائے۔
Load/Hide Comments