روس کا آبادی میں اضافے کیلئے

روس کا آبادی میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات پر غور

ویب ڈیسک: روس نے ملک کی آبادی میں اضافے کیلئے خصوصی وزارت بنانے سمیت مختلف اقدامات پر غور شروع کردیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حمایتی اور روسی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خاندانی تحفظ کی سربراہ نے خصوصی وزارت کے قیام کے حوالے سے پیش کی گئی ایک پٹیشن پر غور شروع کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس میں آبادی بڑھانے کیلئے رات 10 بجے سے 12 بجے تک لائٹیں اور انٹرنیٹ بند رکھنے کی تجویز شامل ہے۔
روسی میگزین کے مطابق GlavPRنامی ایک ایجنسی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ملک میں گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی وزارت قائم کی جائے۔
ادھر صدر پیوٹن کی حامی اور ڈپٹی میئر اناستاسیا ر نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی پیدائش کو ترجیح دیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اور تجویز یہ بھی ہے کہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے حکومت جوڑوں کی ملاقاتوں کے اخراجات میں مالی تعاون فراہم کرے۔
ایک اور تجویز یہ بھی ہے کہ عوامی فنڈز کے ذریعے جوڑوں کے لیے شادی کی رات ہوٹل میں قیام کے اخراجات اٹھائیں جائیں۔
واضح رہے کہ روس میں مختلف علاقے جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مختلف اقدامات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 8کروڑ ، 62لاکھ ڈالر فراہم کرے گا