ویب ڈیسک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کر دی، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل میں مفلوج حالت کو مزید گہرا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں مساوی اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے میں ناکام رہی ہے، جس کی اہم وجہ مستقل ارکان کا فیصلہ کن اقدام پر متفق نہ ہونا ہے۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل میں مفلوج حالت کو مزید گہرا کرے گا، اس کے اثرات مثبت کی بجائے منفی طور پر ابھریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ مسئلے کا حل نہیں بلکہ موجود مسائل میں اضافہ ہے، اقوام متحدہ کے قیام سے ہی مستقل رکنیت ایک متنازع مسئلہ رہا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ سلامتی کونسل میں مفلوج حالت کو مزید گہرا کرے گا۔ اس کے بہتر نتائج کی بجائے اس اقدام سے منفی نتائج نکلنا شروع ہو سکتے ہیں.
Load/Hide Comments