وزیراعظم شہبازشریف باکو پہنچ گئے

ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ، وزیراعظم شہبازشریف باکو پہنچ گئے

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں اسلامی سربراہی اجلاس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف باکو پہنچ گئے، جہاں وہ ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔ آذربائیجان میں ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے کانفرنس آف دی پارٹیز کا اجلاس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ورلڈ لیڈرز کلائمٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف بھی باکو پہنچ گئے ہیں، اور آج اور کل باکو میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کوپ 29 سمٹ سے خطاب کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 13 نومبر کو سمٹ سے خطاب کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی اس دوران متوقع ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے گلوبل وارمنگ کے حوالے سے منعقد تقریب میں بھی وزیرِاعظم شہباز شریف شرکت کریں گے، اور آذربائیجان کے وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شہباز شریف شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ کوپ 29 میں شرکت کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِاعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کوپ 29 کے دوران پاکستان پویلین میں پاکستانی میزبانی میں کئی اعلیٰ سطح کی تقریبات اور گول میز مباحثے بھی رکھے گئے ہیں۔ اس دوران پاکستان متفرق ذمہ داری کے اصول اجاگر کرے گا۔

مزید پڑھیں:  ملکی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن ہے، محمد اورنگزیب