ویب ڈیسک: ضلع لوئردیر میں ٹریفک حادثہ کے دوران 12 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رات گئے رانی کے مقام پر فلائنگ کوچ اور فیلڈر گاڑی سڑک پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے، ان کے مابین ہونے والے تصادم میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکو ذرائع کے مطابق ان کی ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر وہیکل بمعہ ریسکیو ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئیں، اس دوران زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ یاد رہے کہ فلائنگ کوچ تل کمراٹ سے تیمرگرہ جا رہا تھا۔
زخمیوں میں باچا خان، عبدالقہار، ساجد، محمد شیر، ابدال، فضل کریم، روح اللہ، عبداللہ، ارشد فہد اور سمرین شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع لوئردیر میں ٹریفک حادثہ کے دوران 12 افراد زخمی ہو گئے۔
Load/Hide Comments