پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی افواج

پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی افواج کا حملہ، 28 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں ہر طرف تباہی ہی تباہی پھیل گئی ہے، آس پاس کے علاقے بھی صیہونی دہشتگردی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، ان علاقوں کے علاوہ پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی افواج کا حملہ ایک سنگدلانہ اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 28 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ان پناہ گزین کیمپوں میں بچے اور خواتین زیادہ تعداد میں پناہ لئے ہوئے تھیں تاہم ان پر بھی صیہونیوں نے بمباری کر دی۔ ذرائع کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔
گزشتہ روز پہلے نصیرت میں پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی افواج نے بمباری کی جس کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو العودہ ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کو جیسے ہی ہسپتال پہنچایا گیا تو وہاں بھی صیہونی دہشتگردی شروع ہو گئی اور بارود برسا دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 28 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے علی الصبح غزہ شہر اور بیت حنون میں گھروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں، زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کارکنوں کی ہلاکت کا کیس اقوام متحدہ لے کر جائینگے، عمران خان کی ٹویٹ