ویب ڈیسک: غزہ اور لبنان میں جھڑپیں جاری ہیں، متحارب فریقین کی جانب سے صیہونی افواج کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس دوران مجموعی طور پر 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، ان میں 4 غزہ جبکہ 2 لبنان میں مارے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی لبنان میں بھی جھڑپوں میں 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
اسرائیلی میڈیا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں 11 جبکہ جنوبی لبنان میں 7 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں ایک ریزرو میجر بھی شامل ہے۔ 34 سالہ میجر کا تعلق ایلات کے انسداد دہشتگردی کے محکمے سے تھا جو شمالی غزہ میں سپیشل فوسز کی کمی کے باعث وہاں تعینات تھا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ جنگ میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 783 ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ غزہ اور لبنان میں جھڑپیں جاری ہیں، متحارب فریقین کی جانب سے صیہونی افواج کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
Load/Hide Comments