ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے، اور ایران کی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کیلئے بھی اسرائیل کو پابند کرے۔ فلسطینی علاقوں، لبنان وایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب مِں کہا کہ بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کے لیے اسرائیل کو پابند کرے۔ اس کے ساتھ ہی لبنان پر جاری اسرائیلی حملے نے لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اس جانب بھی عالمی برادری کو توجہ دینا ہوگی۔
سعودی عرب میں غزہ و دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور لبنان کی صورتحال پر بلائے گئے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی علاقوں سمیت لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی پر زور مذمت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملے نے لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ عالمی برادری کو لبنان کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہئے۔ مسجد اقصٰی کے تقدس کی پامالی اور بےحرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے۔
یاد رہے کہ اجلاس کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی علاقوں، لبنان وایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments