ویب ڈیسک: امریکی وزارت خارجہ کا قلمدان مارکو روبیو کو ملنے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے کیونکہ اس حوالے سے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتفاق کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کا اگلا وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹر روبیو کے نام پر نومنتخب صدر ٹرمپ نے اتفاق کرلیا ہے جبکہ مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔ یاد رہے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مدمقابل ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کیخلاف کامیابی حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کا قلمدان مارکو روبیو کو ملنے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے کیونکہ اس حوالے سے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتفاق کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments