پارلیمانی معاملات کیلئے قانون ساز کمیٹی

بلاول بھٹو نے پارلیمانی معاملات کیلئے قانون ساز کمیٹی تشکیل دیدی

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی معاملات کیلئے قانون ساز کمیٹی تشکیل دیدی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق پیپلزپارٹی کی قانون ساز کمیٹی میں سینیئر رہنما نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان اور شازیہ مری شامل ہیں۔
پی پی پی چیئرمین کی تشکیل کردہ پارلیمانی معاملات کیلئے قانون ساز کمیٹی میں طارق شاہ جاموٹ، بیرسٹر ضمیر، اعجاز جاکھرانی اور سلیم مانڈوی والا کے نام بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرم میں ایک اور زخمی چل بسا،12روز میں اموات132ہو گئیں