ویب ڈیسک: خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کے لیے مردوں اور خواتین کیلئے الگ اوقات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق حطیم میں مرد حضرات کے لیے صبح 8 سے 11 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے، جبکہ خواتین رات 8 سے رات 2 بجے تک حطیم میں نوافل ادا کر سکتی ہیں۔
حطیم میں نوافل ادائیگی کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ داخلہ مغربی دروازے سے ہوگا اور حطیم میں رکنے کا دورانیہ صرف 10 منٹ رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حطیم میں نفل ادائیگی کے اوقات مقرر کرنے کا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے۔
Load/Hide Comments