ویب ڈیسک: روس میں شرح پیدائش بڑھانے کیلئے حکومت کا منفرد اقدام، بجلی اوقات میں تبدیلی کے ساتھ جوڑوں کو ملاقات کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق روس میں شرح پیدائش بڑھانے کیلئے حکومت کی جانب سے منفرد اقدامات کا عندیہ دیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارت کے قیام پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔
حکومت کو پیش کردہ تجاویز میں رات 10 بجے سے لائٹیں اور انٹرنیٹ بند رکھنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حمایتی اور روسی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خاندانی تحفظ کی سربراہ نے خصوصی وزارت کے قیام کے حوالے سے پیش کردہ پٹیشن پر غور شروع کر دیا ہے۔
روس میں آبادی بڑھانے کیلئے حکومت کو پیش کردہ تجاویز میں رات 10 بجے سے 12 بجے تک لائٹیں اور انٹرنیٹ بند رکھنا، جوڑوں کی ملاقاتوں کے اخراجات میں مالی تعاون حکومتی سطح پر فراہم کرنا شامل ہے۔
ان کے علاوہ ایک اور تجویز یہ بھی دی جا رہی ہے کہ عوامی فنڈز کے ذریعے جوڑوں کے لیے شادی اخراجات اٹھائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ روس میں مختلف علاقے جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔
روسی شہر خبرووسک میں جوڑوں کو بچہ پیدا کرنے کے عوض 900 پاؤنڈز تک رقم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ شہر چلیابنسک میں پہلا بچہ پیدا کرنے پر جوڑے کو بھاری رقم دی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments