سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب

خیبرپختونخوا اسمبلی: سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل، قرارداد منظور

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین ادریس خٹک کی زیر صدارت ہوا۔ حکومتی رکن عبدالسلام نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔
پیش کردہ قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے روشناس کرانے کیلئے سیرت النبی ﷺ کا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ یہ بھی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں بچوں کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پڑھائی جائے۔
سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد صوبائی اسمبلی اجلاس میں‌پیش کی گئی، خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈزریفرنس، بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم