ہزارہ ایکسپریس وے کے قریب ایکسیڈنٹ

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس وے کے قریب ایکسیڈنٹ، پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے کے قریب ایکسیڈنٹ کے باعث ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخِمی ہو گیا۔
حادثے کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر شبیر احمد شہید جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے وقت دونوں سڑک پہ خراب ہونے والی گاڑی کو مدد فراہم کر رہے تھے۔
حادثہ پک اپ ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے پیش ایا۔ حادثے کی اطلاع پاتے ہی دونوں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو بٹگرام منتقل کیا گیا، سب انسپیکٹر شبیر احمد کو اے ایم سی ایبٹ اباد منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔
ہزارہ ایکسپریس وے کے قریب ایکسیڈنٹ کے بعد ڈاکٹروں نے پولیس سب انسپیکٹر کی موت کی وجہ متعدد فریکچر اور اندرونی چوٹے بتائے۔ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کے لبنانی نژاد سمدھی مشیر برائے عرب و مشرق وسطیٰ نامزد