ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پشاور میں اہم کاروائی کرتے ہوئے پولیس لائنز مسجد دھماکہ کا ایک اور سہولت کار پولیس کانسٹیبل محمد ولی گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز مسجد دھماکہ میں خودکش حملہ آور کی سہولت کاری کرنے والا ملزم جو کہ پولیس کانسٹیبل محمد ولی عرف عمر ہے کو رنگ روڈ جمیل چوک پشاور سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار کانسٹیبل کا تعلق ڈسٹرکٹ پولیس پشاور سے ہے، ملزم سے دوران گرفتاری دو عدد خودکش جیکٹ بھی برآمد ہو ئیں۔
گزشتہ روز سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی ذیلی تنظیم جماعت الاحرار کا ایک خارجی دہشت گرد جمیل چوک رنگ روڈ پشاور سے دو عدد خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ دہشت گرد افغانستان سے خودکش جیکٹ، حملہ آوروں، اسلحہ اور دھاکہ خیز مواد کی ترسیل میں براہ راست ملوث ہے۔
گرفتار خارجی دہشت گرد پولیس ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا اہم کارکن بھی ہے، جو کہ پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں مکمل سہولت کاری فراہم کر چکا ہے۔ دوران تفتیش سی ٹی ڈی نے اس خودکش دھماکہ سے متعلقہ ایک سہولت کار امتیاز عرف تورہ شپہ ولد میرزادہ ساکن مہمند حال شونکڑے افغانستان ضلع خیبر سے 17 مارچ 2023 کو گرفتار کیا جس نے خودکش دھماکہ سے متعلقہ اہم انکشافات کئے۔
تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گرد امتیاز عرف تورہ شپہ نے کئی انکشافات کئَ، اس نے بتایا کہ فتنتہ الخوارج کی ذیلی تنظیم جماعت الاحرار کے عہدیداران کو خودکش دھماکہ کرانے کا ذمہ دار ٹھہرا کر اس کاروائی کو سابقہ جماعت الاحرار کے امیر عمر خالد خراسانی کے قتل کابدلہ قرار دیا تھا۔
خودکش حملہ آور کے ساتھ اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے سہولت کار کو ٹریس کرنے کے لئے جملہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گزشتہ 22ماہ سے مسلسل سرگرداں رہے تھے۔ محمد ولی کی گرفتاری اسی واقعہ کے حوالے سے کی جانیوالی کوششوں کی کڑی ہے۔
خارجی محمد ولی نے ابتدائی تفتیش میں پولیس لائینز خودکش دھماکہ کرانے میں خودکش حملہ آور(قاری ساکن افغانستان ) کو سہولت فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم معلومات اور شواہد اکٹھاکرنے کی کوشیش کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پشاور میں اہم کاروائی کرتے ہوئے پولیس لائنز مسجد دھماکہ کا ایک اور سہولت کار پولیس کانسٹیبل محمد ولی گرفتار کر لیا۔
Load/Hide Comments