ویب ڈیسک: بھارت پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بتائے، پی سی بی نے بھی بھارتی بورڈ کی طرح آئی سی سی کو خط لکھ کر معاملات کھول دیئے۔
بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے چیمُئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے بھی آئی سی سی کو خط لکھ دیا تھا، پی سی بی کی جانب سے لکھے گئے خط میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کہا گیا تھا کہ دیگر ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو بھارت کیوں نہیں، خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ بھارت پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بتائے۔
حکومتی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا ہے۔ حکومتی ہدایت پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے، جس میں پی سی بی نے حکومت پاکستان کے سخت مؤقف سے بھی انہیں آگاہ کردیا اور بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھ لیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، قطعی طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، تمام میچز پاکستان میں ہی ہونگے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرا سکتے ہیں، کسی اور ٹیم کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔
پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھا جس میں کرکٹ بورڈ نے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات طلب کی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔
Load/Hide Comments