پرویز الہٰی کی حاضری معافی

چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس میں چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ احتساب عدالت لاہور میں چودھری پرویز الہٰی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج زبیر شہزاد کیانی نے سماعت کی۔
دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکلاء نے چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔ عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کا کیس بند