توشہ خانہ2 کیس کا فیصلہ نہ

توشہ خانہ2 کیس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا، سماعت 14 نومبر تک ملتوی

ویب ڈیسک: توشہ خانہ2 کیس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا، سماعت بغیر کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی.
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر فیصلہ نہ ہوسکا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج توشہ خانہ2 کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر فیصلہ نہ ہوسکا، اور سماعت ملتوی کر دی گئی۔ آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر فیصلہ سنایا جانا تھا۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ2 کیس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا، سماعت بغیر کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی. گزشتہ روز اس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  گرفتار کارکنوں سے اہلخانہ کی ملاقات نہ کرانا فسطائیت کی انتہا ہے، بیرسٹر سیف