پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت

پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کردیے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کردیے، بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی۔
نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟
جسٹس محسن اختر نے مزید ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کر دیے، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی انجوائے کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک بھی چلے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تھانہ تنگی کی حدود میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی