پی ٹی آئی رہنماء گرفتار

عمران خان سے ملنے آنیوالے پی ٹی آئی رہنماء گرفتار،کچھ دیربعدرہا

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے آنےوالے پی ٹی آئی رہنماوں اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور اسد قیصر کو پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ زیر حراست رہنماوں میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی شامل ہیں، تاہم رہنماوں کو کچھ دیر بعد چھوڑ دیئے گئے.
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے جانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرکے اڈیالہ چوکی میں شفٹ کر دیا گیا تھا، تاہم بعد میں‌انہیں چھوڑ دیا گیا۔
زیر حراست رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ ان میں قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک سے گرفتار 753ملزمان کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور