پیشہ ور بھکاریوں کو صدقہ دینا

سوال
گھر میں آکر جو بھکاری عورتیں بھیک مانگتی ہیں ان کو بھیک دینا کیسا ہے؟ اگر ان کو صدقہ دیا جائے تو کیا دینے والا گناہ گار ہوگا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں جن عورتوں اور بھکاریوں کے بارے میں علم ہو کہ یہ پیشہ ور بھکاری ہیں تو ایسی خواتین یا افراد کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، انہیں کچھ نہیں دینا چاہیے۔ تاہم اگر کسی نے بھیک دے دی تو وہ گناہ گار نہ ہوگا، لینے والا گناہ گار ہوگا۔ البتہ زکات اور صدقاتِ واجبہ میں احتیاط کرنا چاہیے، ایسے افراد کو زکات یا صدقاتِ واجبہ نہیں دینا چاہیے۔
مزید تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل فتاوی دکھیے:
بھیک مانگنے کو پیشہ بنانا
پیشہ ور بھکاریوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھا جائے؟
فقط واللہ اعلم
________________________________________
فتوی نمبر : 144207201088
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

مزید پڑھیں:  مفلوج ومعذور کو وضو اور تیمم کرانا