ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ نوجوان زوہیب جاں بحق جبکہ کہ ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان زوہیب ولد سخی قادے خیل کا رہائشی تھا، اس واقعہ میں ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ایف سی اہلکار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی، تاہم واقعے کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکا۔
یاد رہے کہ ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں نوجوان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق جبکہ کہ ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا۔
Load/Hide Comments