ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے اس طرح کے ہتھکنڈے کوئی نئی بات نہیں، یہ اسی طرح کرتے رہتے ہیں، تاہم یہ بات معلوم نہیں کہ پارٹی رہنماوں کو کس چیز پر حراست میں لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ نومبر میں بانی پی ٹی آئی خود کال دیں گے، جس کا انتظار ہے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانے والے پارٹی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
حراست میں لیے جانے والوں میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سینیٹ اپوزیشن لیڈر شبلی فرار، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments