امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری

صوابی جلسہ میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا،وزیراعلیٰ گنڈا پور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا میں ڈھونڈ رہا ہوں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، یہ حکومت اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں پارٹی رہنمائوں کو کس چیز پر حراست میں لیا گیا تاہم یہ کوئی نئی بات نہیں، یہ اسی طرح کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوابی جلسہ میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا، میں ڈھونڈ رہا ہوں۔
یاد رہے کہ صوابی جلسے میں ایک پی ٹی آئی کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانا شروع کیا تو قریب موجود دیگر کارکنان نے اسے امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیا تھا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں دی تھیں مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لیے کھڑا رہا ۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، پشتون قومی جرگہ کیساتھ ہرممکن تعاون کرینگے، طوری وبنگش عمائدین