ویب ڈیسک: گلگت بلتستان کے علاقے استور میں گاڑی دریا میں گرنے سے 18افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
حادثے استور میں پیش آیا جہاں گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری جس میں 25افراد سوار تھے جن میں اب تک 18افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریا سے 4خواتین سمیت 12افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک لڑکی زخمی حالت میں ملی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی لڑکی مبینہ طور دلہن بتائی گئی ہے۔
حادثے میں10لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،حادثے کے باعث قریب ترین ہسپتال اور گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں سول ہسپتال کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو تھلیچی پل کے قریب حادثہ پیش آیا اور دریا میں جاگری۔
دوسری جانب وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر نے باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔
Load/Hide Comments