پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے

پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہے ،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یواین فریم ورک پر عمل کرنا ہوگا۔
پاکستان کی میزبانی میں کلائمیٹ فنانس گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان شدید متاثر ہے، پاکستان کو دوبار بدترین سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا،اس سلسلے میں یواین فریم ورک پر عمل کرنا ہوگا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کیلئے 2030 تک 6.8 ٹریلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان میں کانفرنس آف پارٹیز (COP-29) کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم کاپ-29 کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی فیملی فوٹو میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوئے، جس میں آذربائیجان کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی خطاب کیا۔
شہباز شریف کی اس موقع پر عالمی رہنماں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں، وزیرِ اعظم کی برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر سٹارمر (Sir Keir Starmer) سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماں نے پاکستان برطانیہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی۔
وزیرِ اعظم کی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے بھی ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک سے گرفتار 753ملزمان کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور