فحش مواد ہٹانے کیلئے خط

وزارت مذہبی امور کا انٹرنیٹ سے فحش مواد ہٹانے کیلئے پی ٹی اے کو خط

ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے فحش اور توہین آمیز مواد ہٹانے کے لئے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا ۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پی ٹی اے کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر خط لکھ کر پی ٹی اے سے مواد ہٹانے مطالبہ کردیا۔
وزارت مذہبی امور نے خط میں میں انٹرنیٹ اور سوش میڈیا پر فحش مواد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اخلاق باختہ مواد کے سوشل میڈیا پر موجودگی کے معاشرے پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس طرح کے مواد کا اثر عام انسانوں خصوصا نئی نسل پر بہت برا پڑ رہا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معاشرے کی کچھ اپنی سماجی و مذہبی روایات اور اصول ہیں، اس طرح کا مواد پاکستان کی سماجی، اسلامی اور مشرقی روایات کے یکسر منافی ہے۔

مزید پڑھیں:  پولیو کے 4 نئے کیسز رپورٹ، ملک بھر میں‌مجموعی تعداد 63 ہو گئی