چین میں تیز رفتار گاڑی نے

چین میں تیز رفتار گاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل ڈالا ،35ہلاک

ویب ڈیسک: چین میں تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 35افراد ہلاک جبکہ 43زخمی ہو گئے ۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعہ چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کے شہر زوہائی میں پیش آیا میں پیش آیا جہاں طلاق سے ناخوش شخص نے تیز رفتار گاڑی لوگوں پر چڑھادی ۔
چینی پولیس نے گاڑی کے 62سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کے لیے سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آل پارٹیز کانفرنس بلانا گورنر کا نہیں، منتخب حکومت کا مینڈیٹ ہے: بیرسٹر سیف