ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت دو حکومتیں چل رہی ہیں ، ایک حکومت بشری بی بی اور دوسری وزیراعلیٰ چلا رہے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آئین میں گورنر راج کی شق موجود ہے لیکن صوبے میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگایا جائے۔
اپنی گفتگو میں گورنر خیبر پختونخوا نے انکشاف کیا کہ صوبائی کابینہ میں ایک وزیر زیادہ ہے اسے ڈی نوٹیفائڈ کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نسلوں کو سنوارنے والے اساتذہ آج سڑکوں پر ہیں، صوبے کے پاس تنخواہوں اور پنشن کے لئے پیسے نہیں، 26 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نہیں ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو ریاست کے خلاف استعمال کیا گیا، قیدی جلسے جلوسوں سے نہیں عدالتوں سے رہا ہوں گے، باقی صوبوں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جبکہ ہمارے ہاں صرف دھرنوں کے اعلانات ہیں۔
Load/Hide Comments