پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی

آئی ایم ایف کی پیٹرولیم مصنوعات پرجنرل سیلزٹیکس لگانے کی تجویز

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بڑھا کر 70روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دے دی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے وفد نے مشن چیف نیتھن پورٹرکی قیادت میں وفاقی وزیر خزانہ اورمحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
آئی ایم ایف وفد کی حکام سے ملاقات میں 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد کو بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں آئی ایم ایف کے وفد نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی نافذ کرنے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 60روپے سے بڑھا کر 70روپے فی لیٹر کرنے کی تجویزددی۔
آئی ایم ایف کی تجویز ماننے کی صورت میں 16 نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے ایل این جی کی درآمد پر سرکاری ملکیتی اداروں کی اجارہ داری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے اضافی ریونیو اقدامات کی تجویز دی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے وفد کع بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تراہداف حاصل کر لیے گئے ہیں اور پروگرام پر مکمل عمل درآمد کیعزم کا اعادہ کیا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ایل این جی کی درآمد پر سرکاری ملکیتی اداروں کی اجارہ داری ختم کی جائے تاکہ ایل این جی کی خریداری نجی شعبے کے ذریعے کی جائے اورمقابلے کی فضا قائم ہو۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کورواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی پربریفنگ دی جائے گی، جولائی تا ستمبر رائٹ سائزنگ کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ رائٹ سائزنگ کی مد میں ڈیڑھ لاکھ سرکاری بھرتیاں ختم کرنے پر بریفنگ دی جائیگی، ائٹ سائزنگ کے اقدامات سے اخراجات میں کمی کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا اور رائٹ سائزنگ کے آئندہ اقدامات اور اہداف پر بات ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کوپی آئی اے کی نجکاری کا ہدف حاصل نہ ہونے سے آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا ہدف دیا تھا تاہم پی آئی اے ازسرنو نجکاری کے طریقہ کار اور نئے اہداف پرآئی ایم ایف کواعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد 15نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا، اس دوران صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس بڑھانے پر بھی خصوصی سیشنزہوں گیا ور وفد صوبائی حکومتوں سے بھی ملاقات کرے گا۔

مزید پڑھیں:  وانا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، تحقیقات شروع