توجہ دلاؤ نوٹس پیش

سرمایہ کاروں کی پشاور آمد، سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش

ویب ڈیسک: سرمایہ کاروں کی پشاور آمدکے لئے سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا گیا۔
اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی کی جانب سے پیش کیا گیا ۔
توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں 100 سے زائد معدنیات کے گودام ہیں، پشاور میں جیم سٹون کا کاروبار بھی ہے، جس کی خریداری کے لئے باہر سے لوگ آتے ہیں۔
نوٹس کے متن کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے تنگ کیا جاتا ہے، اس سے ایک جانب صوبے کی بدنامی ہوتی ہے تو دوسری جانب کاروبار پر بھی اثر پڑتا ہے۔
ایوان کی منظوری کے بعد توجہ دلاؤ نوٹس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار ٹل شاہراہ گزشتہ 8ہفتوں سے بند، اشیا ضروریہ کی قلت کا خدشہ