ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سموگ کا مسئلہ فوری طورپر حل نہیں ہو سکتا ہے اس پر قابو میں چند سال لگیں گے ۔
لندن میں نواز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سموگ کا مسئلہ سالوں کا ہے اور یہ فوری طور پر حل نہیں ہوسکتا، پنجاب حکومت تدارک کیلیے تمام اقدامات اٹھارہی ہے اور امید ہے کہ ہم اس پر قابو پالیں گے۔
مریم نواز نے واضح کیا کہ اسموگ پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں اور اس میں چند سال لگیں گے لیکن انشا اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ میرا یہاں علاج چل رہا ہے اور اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ ائیر پنجاب سروس لانچ کرنے چاہیے، اس پر سوچ بچار جاری ہے۔
مریم نوازکاکہنا تھا کہ پنجاب میں بہت پوٹینشل ہے، محنت کرنے والے اور مخلص لوگ چاہیے، پاکستان کو استحکام چاہیے اور اب پاکستان مشکلات سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ اب اچھی خبریں اور معیشت بہتر ہوتی نظر آرہی ہے، مجھے پوری امید ہے پاکستان اس مشکل وقت سے نکل جائے گا۔
Load/Hide Comments