غزہ اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں تیز، 50 افراد شہید

ویب ڈیسک: غزہ اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں، صیہونیوں کی دونوں جگہ بیک وقت کارروائیوں میں 50 افراد شہید ہو گئے، جن میں 27 فلسطین جبکہ 23 لبنان میں جام شہادت نوش کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کے بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید تیزی آتی جا رہی ہے، اسرائیلی فضائی حملے میں 27 فلسطینی شہید ہو گئے۔ ان شہدا میں 6 فلسطینی دیرالبلاح میں مسجد پر فضائی حملے، جبکہ خان یونس کے علاقے المواسی میں 11 فلسطینی شہید ہوئے۔
صیہونی بمباری سے خان یونس کے علاقے المواسی میں 12 افراد جبکہ دیگر علاقوں میں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال سے جاری اسرائیلی دہشت گردی میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 679 ہوگئی، جبکہ 1 لاکھ سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ متعدد افراد گرفتار بھی کئے جا چکے ہیں۔
دوسری طرف باقاعدہ پلاننگ کے تحت غزہ اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں تیز کر دی گئِی ہیں، ان کارروائیوں میں جہاں غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے وہیں بیک وقت لبنانی شہر بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ لبنانی صوبے ماونٹ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں 7 بچوں سمیت 23 شہری جام شہافت نوش کر گئے۔
لبنانی شہروں مشغر اور سہمر میں بھی اسرائیلی بمباری کا سلسلہ دراز ہو گیا، اس دوران 4 افراد شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ان شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حالیہ واقعات میں لبنان میں شہدا کی تعداد 3 ہزار 186 تک جا پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، 32 نام تجویز کر دیئے گئے