ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 2 بجے طلب کیا گیا ہے، اسمبلی کے اجلاس کیلئے ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 2بجے طلب طلب کیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اجلاس کیلئے ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلق جوابات دیئے جائیں گے۔ حکومتی بزنس میں آڈٹ رپورٹ آف دی اکاؤنٹس آف یونین ایڈمنسٹریشن، سٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد آف دی آڈٹ ایئر 17-2016 سمیت 7 مختلف آڈٹ رپورٹس بھی ایجنڈے کے مطابق پیش کی جائیں گی۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں تحاریک التوائے کار، تحریک استحقاق سمیت نقطہ اعتراض پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی اجلاس سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔
Load/Hide Comments