انسانیت کی بقا گلیشیئرز کے تحفظ

انسانیت کی بقا گلیشیئرز کے تحفظ سے مشروط ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: آذربائیجان میں ہونے والی اقوام متحدہ کی کوپ 29 موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا تشویشناک ہے، انسانیت کی بقا گلیشیئرز کے تحفظ سے مشروط ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے، جس سے گلیشیئرز پگھلنے لگے ہیں، تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے، ٹھوس اور موثر اقدامات جس سے انسانیت کو آگے چل کر فائدہ پہنچے، کیونکہ گلیشیئرز کی اہمیت سب جانتے ہیں۔
کوپ 29 کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 7 ہزار گلیشیئرز موجود ہیں، جو پینے کے پانی کا بڑا ذریعہ ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان گلیشیئرز سے 90 فیصد پانی حاصل کیا جاتا ہے، اس لئے ان گلیشیئرز کا تحفظ ناگزیر ہے، کیونکہ انسانیت کی بقا گلیشیئرز کے تحفظ سے مشروط ہے۔
انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلاو تشویشناک ہے، مستقبل میں پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے گلیشیئرز کا تحفظ ضروری ہے۔ پائیدار بنیادوں پر گلیشیئرز کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے منظم انداز میں آگے بڑھنا ہوگا، اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت