وزیرنجکاری کو خیبرپختونخوا حکومت کا دوسرا

پی آئی اے نجکاری، وزیرنجکاری کو خیبرپختونخوا حکومت کا دوسرا خط

ویب ڈیسک: پی آئی اے نجکاری میں حصہ لینے کیلئے وزیرنجکاری کو خیبرپختونخوا حکومت کا دوسرا خط، اس سے قبل بھی خط لکھ بھیجا گیا تھا۔ وزیر نجکاری کو بھیجے گئے خط میں صوبائی حکومت کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ صوبائی انویسٹمنٹ بورڈ پی آئی اے نجکاری میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔
وزیر نجکاری کو لکھے گئے صوبائی حکومت کے دوسرے خط میں کہا گیاہے کہ کے پی انویسٹمنٹ بورڈ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ یکم نومبر کے خط میں بھی صوبائی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ خط میں صوبائی انویسٹمنٹ بورڈ نے کہا تھا کہ وفاقی وزیر نجکاری کو خط کو بھیجے ہوئے 10 دن گزر چکے ہیں، ہم جواب کے منتظر ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے اس سے قبل کہا تھا کہ ہماری حکومت پی آئی اے خریدے گی اور اسے اسی نام پی آئی اے سے چلائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک بھی بولی جائے گی، ہم دیں گے، مگر انہیں پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ وزیرنجکاری کو خیبرپختونخوا حکومت کا دوسرا خط ارسال کر دیا گیا ہے جس میں‌قومی ایئر لائن کی نجکاری میں‌حصہ لینے کا کہا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  پانچ برس میں71ہزار شناختی کارڈ بلاک، خیبرپختونخوا سرفہرست