ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے غزہ کے حوالے سے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی کیلئے تاحال پرامید ہے، اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ویدانت پیٹل کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق اسرائیل خلاف ورزی نہیں کر رہا۔ قیدیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرین جین پیئر نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ غزہ میں تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کرتے رہیں گے.
انہوں نے کہا کہ قطر اور مصر بھی بطور ثالث معاہدے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے گزشتہ تیس دنوں میں غزہ میں امداد کی ترسیل کے اقدامات کیے، دوسری طرف امریکہ غزہ جنگ بندی کیلئے تاحال پرامید ہے، اور اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یاد رہے کہ غزہ جنگ بندی کیلئے عالمی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم اسرائیلی پانی ہٹ دھرمی پر قائم غزہ اور لبنان پر بارود برسا رہا ہے.
Load/Hide Comments