ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبہ بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا جس سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی لرز اٹھا۔
ریکٹر سکیل پر 5 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے صوبائِ دارالحکومت پشاور، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ اور بونیر سمیت گردو نواح میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ اس دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبہ بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان جبکہ اس کی گہرائی 220 کلو میٹر ہے۔ زلزلے کے جھٹکے مہمند، شبقدر اور اٹک میں بھی محسوس کیے گئے۔
Load/Hide Comments