ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 13ہزار اساتذہ جی پی فنڈ کے ذریعہ مستقل کرنے کی تجویز کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے جبکہ ان اساتذہ کی سی پی فنڈ کے تحت مستقلی کی تجویز پیش کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا ذرائع کا کہنا ہے کہ 13ہزار اساتذہ جی پی فنڈ کے ذریعے مستقل نہیں کئے جا سکتے ہیں البتہ ان اساتذہ کو سی پی فنڈ کے ذریعے مستقل کیا جا سکتا ہے، کیونکہ اس سلسلے میں قانون سازی کی جا چکی ہے۔
خیبر پختونخوا میں 2022کی قانون سازی کے بعد اب سرکاری ملازمین کو جی پی فنڈ فراہم نہیں کیا جاتا تمام ملازمین سی پی فنڈ کے تحت مستقل ہوںگے۔ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علیحدہ علیحدہ اساتذہ کے مسائل کے حوالہ سے ہوم ورک شروع کیا ہے۔
اس قانون سازی کے تحت پہلے مرحلے میں 13 ہزار سے زائد اساتذہ کو مستقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے تاہم ان اساتذہ کو سی پی فنڈ کے ذریعے مستقل کیا جا سکتا ہے، جی پی فنڈ کے ذریعے ان اساتذہ کی مستقلی ناممکن قرار دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ اپ گریڈیشن کیلئے گزشتہ روز اساتذہ نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرایا تھا.
Load/Hide Comments